ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان 

ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان 
سورس: File

لندن: ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے 41 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سوئس ٹینس سٹار ومبلڈن 2021 کے بعد سے گھٹنے کی انجری کا شکار تھے۔ 

راجر فیڈر نے اپنے ٹویٹر پر مداحوں کے نام جذباتی پیغام میں کہا کہ میں گزشتہ تین سال سے انجری کا شکار ہوں اور میں نے ٹینس میں واپسی کے لیے بہت محنت کی ہے لیکن میں اپنے جسم کی کپیسٹی اور لمٹس جانتا ہوں کیونکہ اب میں 41 سال کا ہوگیا  ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے 24 سالہ کیرئیر کے دوران 15 سو سے زائد میچز کھیلے ہیں ۔ٹینس میں مجھے وہ کچھ ملا جس کا میں نے خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ اب میں سمجھتا ہوں کہ وہ وقت آگیا ہے کہ میں ٹینس کورٹ کو خیرباد کہہ دوں۔ 

مصنف کے بارے میں