آرمی چیف سے ملاقات ، ہنگری کے وزیر خارجہ کا پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپ میں 100 فیصد اضافے کا اعلان 

آرمی چیف سے ملاقات ، ہنگری کے وزیر خارجہ کا پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپ میں 100 فیصد اضافے کا اعلان 
سورس: Twitter

بڈاپسٹ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے ہنگری کا دورہ کیا ہے ۔ کہتےہیں ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران ہنگری کے وزیر خارجہ اور کمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔،ہنگری کے وزیر خارجہ نے  پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کردیئے۔

آرمی چیف  نے دوست ملک کے نیک جذبات  پر شکریہ ادا کیا ۔ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش  کی ۔آرمی چیف نے ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات  کی اور باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی  کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

مصنف کے بارے میں