مکہ کے علاقے میں خاتون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا

مکہ کے علاقے میں خاتون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا

مکہ مکرمہ :  مکہ معظمہ کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ایک فوٹیج میں المسفلہ کالونی میں ایک شخص کو سڑک پرچلتے ہوئے خاتون کو تھپڑ مارتے دکھایا گیا تھا۔

پولیس نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے ملزم کی نشاندہی کی، نشاندہی کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرسامنے آنے والی ایک فوٹیج میں ایک نوجوان اور خاتون کو ہاتھا پائی کرتے دکھایا گیا تھا۔ فوٹٰیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سے الجھنے والا شخص اسے زور دار طمانچہ مارتا ہے جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر پڑتی ہے۔