کلبھوشن کو چھڑانے کے لیے پاکستان پہ بم گرا دیا جائے،بی جے پی راہنما کی دھمکی

کلبھوشن کو چھڑانے کے لیے پاکستان پہ بم گرا دیا جائے،بی جے پی راہنما کی دھمکی

نئی دہلی:بھارت کی انتہا پسند جماعت بی جے پی رہنما نے پاکستان کو دھمکی دیے ہوئے کہا کہ ہمیں کلبھوشن یادیو کو چھڑانے کے لیے پاکستان پر بم گرا دیا چاہئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے کارکن پروین توگادیا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے بھارتی جاسوس کو بچانے کے لیے پاکستان پر بم گرانے چایئے اور مقبوضہ وادی میں جہادیوں پر بھی کارپٹ بم گرا دیے جائیں۔
جمشید پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے روگادیا نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کا نان نیوکلئیر بم چلانے کا خیر مقدم کیا کہ بھارت کو بھی اس طرز پر پاکستان پر حملہ کرنا ہو گا تاکہ کلبھوشن یادیو کی رہائی ممکن ہو سکے۔اگر امریکا اتنی دور سے آکر بم گرا سکتا تو ہم کیوں نہیں ایسا کر سکتے