روس کا امریکی بم سے چار گنا طاقتور بم رکھنے کا دعویٰ

روس کا امریکی بم سے چار گنا طاقتور بم رکھنے کا دعویٰ

ماسکو:روس نے دنیا کا طاقتور ترین بم رکھنے کا دعویٰ کیا ہے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ 15 ہزار 560 پانڈ وزنی بموں کا باپ امریکی بم تمام بموں کی ماں سے 4 گنا زیادہ تباہی پھیلاتاہے۔ روس نے یہ بم 2007 میں تیار کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے ماسکو میں دعوی کیا ہے کہ ان کی افواج کے پاس امریکی بم سے طاقتور ترین بم موجود ہے۔
حکام نے کہا کہ 15ہزار 560پانڈز وزن کا بم امریکی بم سے زیادہ علاقے میں تباہی پھیلاتا ہے۔افغان صوبے ننگر ہار میں امریکا نے تمام بموں کی ماں بم داعش پر پھینکا تھا اور 94عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعوی کیا تھا۔روسی حکام نے کہا کہ ان کے پاس 2007سے موجود بم علاقے میں بڑی تباہی پھیلا سکتا ہے۔