شام میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 118 ہو گئی

شام میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 118 ہو گئی

دمشق:شام میں ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 118 ہو گئی ۔ارنا رپورٹ کے مطابق حلب کے مضافات میں واقع الراشدین علاقے میں خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری احرارالشام نامی دہشتگرد گروہ نے قبول کی ہے۔

گزشتہ روز جس وین کے ذریعے دھماکہ کیا گیا بظاہر اس میں پناہ گزیں بچوں کے لئے غذائی سامان لدا ہوا تھا۔ یہ بم دھماکا الفوعہ اور کفریا قصبوں کے لوگوں کو لے کر جانے والی بسوں کے قریب ہوا ہے۔

اس حملے میں اب تک 118 افراد جاں بحق اور 224 زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 40 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد افراتفری مچ گئی اور دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے کئی بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔