پاکستانی ڈیزائنرفراز منان اور کرینہ کپور اچھے دوست بن گئے

پاکستانی ڈیزائنرفراز منان اور کرینہ کپور اچھے دوست بن گئے

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور پاکستانی ڈیزائنر فراز منان ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، جس کی مثال کرینہ کا فراز منان کے لیے ایک فیشن شو میں واک کرنا ہے۔کرینہ کپور بہت جلد اپنی فلم”ویرے دی ویڈنگ“ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی-کرینہ کپور خان ڈیزائنر فراز منان کے ڈیزائنر کردہ لان کی تشہیر بھی کرتی آرہی ہیں۔
تاہم ان دونوں کے درمیان کی ایسوسی ایشن کا اختتام رواں سال ہی ہوا۔اس کے باوجود کرینہ کپور خان نے فراز منان کے دبئی میں ہونے والے فیشن شو میں شو اسٹاپر بن کر واک کی۔ان کی اس فیشن شو میں کی گئی شرکت اور ریمپ پر واک کی کئی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
فراز منان نے دبئی میں منعقد ہوئے اس فیشن شو میں اپنی شاندار کلیکشن پیش کی، جہاں کرینہ کپور خان نے سنہری جوڑے میں شرکت کی۔اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کرینہ کپور بہت جلد اپنی فلم”ویرے دی ویڈنگ“ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔