ہریتھک روشن فلم ’’دبنگ ‘‘ کی ہیروئن سوناکشی سنہا کے مداح نکلے

ہریتھک روشن فلم ’’دبنگ ‘‘ کی ہیروئن سوناکشی سنہا کے مداح نکلے

ہریتھک روشن فلم ’’دبنگ ‘‘ کی ہیروئن سوناکشی سنہا کے مداح نکلے

ممبئی: ہریتھک روشن مشہور رقص رئیلٹی شو’’نچ بلیے‘‘ کے سیزن 8  کے سیٹ پر پہنچے جہاں وہ جج کے فرائض سر انجام دینے والی اداکارہ سوناکشی سنہا سے ملنے اور ایک ساتھ شو میں شرکت پر خوشی سے نہال تھے جب کہ اس موقع پر ہریتھک روشن نے سوناکشی سنہا کے بڑے مداح ہونے کا اعتراف کیا۔

ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ فلم ’’دبنگ‘‘ دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ سوناکشی انڈسٹری کی بہترین رقاصاؤں میں سے ایک ہیں جب کہ میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جس میں انہوں نے ہر کردار کو دل سے نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نےآج تک  کسی کا آٹو گراف نہیں لیا لیکن میں سوناکشی کا خصوصی طور پر آٹوگراف لینا چاہوں گا کیوں کہ ان کی اداکاری اور رقص سے بے حد متاثر ہوں۔