جنرل (ر) راحیل شریف کا اپنی مادرِ علمی کو 20 لاکھ کا عطیہ

جنرل (ر) راحیل شریف کا اپنی مادرِ علمی کو 20 لاکھ کا عطیہ

لاہور: سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے اپنی مادرِ علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلبا کی فیس کیلئے 20 لاکھ روپے کا عطیہ دیدیا۔


یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

اولڈ راوینز یونین کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے راحیل شریف نے کہا کالج کے دن، اپنی موٹر سائیکل اور لال کوٹ بہت یاد آتے ہیں جبکہ اپنے اساتذہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عزت اور وقار کے ساتھ زندگی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے میری تربیت کی۔ مجھے راوین ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا گورنمنٹ کالج میں پہلی بار 1964ء میں آیا تھا جب میری بہن نے اس نامور ادارے سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ میرے دو بھائیوں میجر شبیر شریف شہید (نشاں حیدر) اور کیپٹن ممتاز شریف نے بھی جی سی سے ہی تعلیم حاصل کی۔

 مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کہا کہ اولڈ راوینز جی سی یونیورسٹی کی اصل طاقت ہیں جو اس کی ترقی اور تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اولڈ روائینز کی سپورٹ سے قائم ہونے والا اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ اب 36 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے جو ہر سال 600 سے زائد مستحق طلبا کو اسکالرشپ دے رہا ہے۔

صدر اولڈ راوینز یونین قاضی آفاق حسین، جنرل سیکرٹری رانا اسعد اور آنریری سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے طارق فارانی کو ان کی موسیقی اور جی سی کے لیے خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں