پانچ سال میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روزگار کیلئے باہر گئے

پانچ سال میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روزگار کیلئے باہر گئے

اسلام آباد: وزارت اوورسیز پاکستانیز نے گزشتہ پانچ سالوں میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روز گار کیلئے بیرون ملک بھیجے۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب سے 19 لاکھ 33 ہزار 222، بلوچستان سے 35 ہزار 643، سندھ سے 4 لاکھ 9 ہزار 243، خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ 67 ہزار 854، آزاد کشمیر سے 2 لاکھ 38 ہزار 821، گلگت بلتستان سے 12 ہزار 976 گئے۔ 

مزید پڑھیں:  پنجاب کی 39 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں نے ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا

 قبائلی علاقہ جات سے 1 لاکھ 91 ہزار 713 جبکہ اسلام آباد سے 38 ہزار 858 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک آرمی کی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

2013 میں 6 لاکھ 24 ہزار 171، 2014 میں 7 لاکھ 53 ہزار 841، 2015 میں 9 لاکھ 47 ہزار 699، 2016 میں 8 لاکھ 40 ہزار 408، 2017 میں 4 لاکھ 97 ہزار 59 اور 2018 میں فروری تک 65 ہزار 152 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں