بندوق کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کامیاب نہیں ہو سکتی، بھارتی آرمی چیف

بندوق کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کامیاب نہیں ہو سکتی، بھارتی آرمی چیف

سرینگر: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی، وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے، مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔

مقبوضہ کشمیر میں لائٹ انفینٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کے انتہا پسند نوجوانوں کو جلد احساس ہو جائے گا کہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ وادی میں صورت حال قابو سے باہر ہو گئی ہے۔ یہ صورت حال بھی اتنی خراب نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے امریکہ سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

انہوں نے مزید کہا ہمیں مل کر امن کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہو گا اور ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ اس کے لیے ہم کو مل کر بیٹھنا، کام کرنا اور محنت کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان لڑکی سے زیادتی کا الزام،بھارتی رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا

بھارتی آرمی چیف نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کر دیا کہ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں کیونکہ کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔

یاد ریے برہان وہانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑ چکی ہے اور بھارتی فوج سے اب یہ سب برداش نہیں ہو رہا اور وہ نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں