ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا،فواد عالم کی منتخب سکواڈ کو مبارکباد

ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا،فواد عالم کی منتخب سکواڈ کو مبارکباد
کیپشن: فوٹو:فواد عالم ٹوئٹر آفیشل اکائونٹ

لاہور:دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم سے محروم ہونے والے فواد عالم نے پاکستانی شائقین کرکٹ کی طرح گھر بیٹھ کر میچ دیکھنے اور قومی ٹیم کیلئے جیت کی دعائیں کرنے پیغام جاری کرتے ہوئے منتخب ہونے والوں کھلاڑٰیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:" فواد عالم کو ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے"،وسیم اکرم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ منتخب نہ ہونے پر راضی ہوں اور گھر بیٹھ کر سب کے لیے خوشی کا اظہار کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ،آئرلینڈ کیخلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،فواد عالم ایک مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

54ceb74ea17a32d110e6ca8a5f2fb4d4

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا۔خیال رہے کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے ،فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ۔ان کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں سمیت 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنا نے کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کرنے پر غورشرو ع کر دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روزچیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے 16 رکنی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں اعلان کیا تو 32سالہ فواد عالم کے لئے افسوسناک اعلان تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود وہ سلیکشن کے معاملے میں پھر پیچھے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر آرمی چیف کی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا اور انہیں کئی سال سے سیکڑوں مرتبہ نظر انداز کئے جانے کے کرب سے دوچار ہونا پڑا ہے، البتہ حوصلے اور عزم کے معاملے میں فواد عالم نے فولادی قوت پائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے دشمنی ، قومی کرکٹرز کو فوری وطن واپسی کی وارننگ

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی فواد عالم کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے پرکہا ہے کہ دورہ آئر لینڈ اورانگلینڈ میں پاکستان ٹیم کے لیے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، فواد عالم جیسے کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو شادی کی دلچسپ مبارکباد ، ٹینس کوئین کا جواب بھی آگیا

انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب نوجوان کرکٹرز کو موقع دے کر مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کس لیے ہوتی ہے؟ اگر اس میں رنز کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو کس کو ملے گا؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں