ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف اور مریم کو آج کیلئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف اور مریم کو آج کیلئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔  اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پانچ سال میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روزگار کیلئے باہر گئے

ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے جس پر ان کے وکلا کی جانب سے آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پشاور : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارباب وسیم حیات پی ٹی آئی میں شامل

ریفرنس میں نامزد ملزمان مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں