ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے، چیئرمین سینیٹ

 ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے، چیئرمین سینیٹ

لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہیں رینجرز کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔


مزید تفصیل پڑھیں: تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں، فائرنگ ایک گھٹیا کام ہے، صفدر

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کی 39 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں نے ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ چیئرمین سینٹ کی کوئی عزت نہیں لہٰذا اپوزیشن دوسرا چیئرمین لائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں