نگران وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی نے تین ناموں کو حتمی شکل دیدی

نگران وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی نے تین ناموں کو حتمی شکل دیدی
کیپشن: فوٹو:اے پی پی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے لئے تین ناموں کو حتمی شکل دے دی ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے رہنماﺅں کے مشورے سے تین ناموں کو فائنل کرلیا ہے اورپی ٹی آئی نے عبدالرزاق داؤد، تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام تجویز کرددیئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

شاہ محمود قریشی تینوں نام خورشید شاہ کو پیش کریں گے جبکہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی کیلئے ڈاکٹر سلمان شاہ ، شاہد کار داراور طارق کھوسہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد یہ نام وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھیں گے۔بلوچستان کے نگران وزیر اعلی کیلئے اشرف جہانگیر قاضی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ،ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کردی گئی

خیال رہے کہ عبدالرزاق داؤد پرویز مشرف کی کابینہ میں 1999ء سے 2002ء تک وزیر تجارت رہے، تصدق جیلانی چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے 2013 سے 2014 تک خدمات انجام دے چکے ہیں اور ڈاکٹر عشرت حسین 1999ء سے 2006ء تک گورنر سٹیٹ بینک کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں