سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا، ماہر فلکیات

سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا، ماہر فلکیات
کیپشن: فوٹو بشکریہ عرب نیوز

ریاض: پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان لمبارک کے استقبال کی تیاریاں کئی ماہ پہلے ہی شروع ہو جاتیں ہیں اور سب کو رمضان المبارک کا انتظار رہتاہے ، ہر سال کی طرح اس بار بھی سعودی ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کی آمد کے متعلق پیشگوئی کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی محکمہ جوازات نے غیرملکیوں کی بڑی پریشانی ختم کردی 

تفصیلات کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ امسال رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شعبان 30 دن کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :- گجرات: خانہ بدوش نے رئیس زادوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈاکٹر خالد الزعاق کا مزید کہناہے کہ چاند کا مطالعہ یہی بتا رہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا ۔ انہوں نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ شعبان کا مہینہ منگل سے شروع ہوگا اور یہ 30 دن کا ہوگا۔