امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: عمران خان

امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے ، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کی تاریخ نہیں سمجھ رہے،افغانستان میں امن پاکستان کے حق میں ہے ، امریکہ کی جنگ میں شرکت سے ہمارا بڑا نقصان ہوا، امریکہ جو امداد دیتا ہے وہ ہمارے نقصان کے سامنے کچھ بھی نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بین الاقوامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے ، پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے ، افغانستان میں امن پاکستان کے حق میں ہے ، امریکہ جنگ کے ذریعے افغانستان کے مسئلے کا حل چاہتا ہے ، امریکہ کی جنگ میں شرکت سے ہمارا بڑا نقصان ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کی تاریخ سمجھ نہیں پا رہا، افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کا فارمولا ناکام ہو گیا، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں، امریکہ جو امداد دیتا ہے وہ ہمارے نقصان کے سامنے کچھ بھی نہیں، امریکی جنگ میں شرکت کے باعث کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا، ٹرمپ بھی پاکستان سے متعلق وہی کہہ رہے ہیں جو بھارت کہہ رہا ہے ۔