سونم کپور کی شادی کیلئے نئی تاریخ سامنے آ گئی

سونم کپور کی شادی کیلئے نئی تاریخ سامنے آ گئی
کیپشن: فوٹو : فیس بک

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی شادی کی تاریخ اور مقام تبدیل ہوگیا ہے۔سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی اب 6 اور 7 مئی کو ممبئی میں ہوگی جب کہ رسیپشن نئی دہلی میں دیا جائے گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی 11 یا 12 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونا تھی لیکن اب دونوں کی شادی کی تاریخ اور مقام تبدیل ہوگیا ہے۔تاہم اب دونوں کی شادی 6 اور 7 مئی کو ممبئی میں ہوگی جب کہ رسیپشن نئی دہلی میں دیا جائے ، شادی کی تقریبات میں ڈانس کے لیے معروف کوریو گرافر فرح خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ڈانس کی پریکٹس انیل کپور کے گھر میں جاری ہے۔
واضھ رہے کہ سونم کپور اور ان کے دوست آنند آہوجا کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی سال سے گردش کررہی ہیں، شروع میں تو سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ تعلقات سے انکار کیا تاہم گزشتہ دنوں سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ باقاعدہ شادی کا اعلان کیا۔