قائمہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، پی ایس ایل کا احتساب ضرور ہونا چاہیے: نجم سیٹھی

قائمہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، پی ایس ایل کا احتساب ضرور ہونا چاہیے: نجم سیٹھی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی اسی ایل کی آمدن کے حوالے سے احتساب ضرور ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی اسی ایل کی آمدن کے حوالے سے احتساب ضرور ہونا چاہیے۔ اس دفعہ پی ایس ایل میں 5 ملین سے زائد آمدنی متوقع ہے جبکہ پچھلے سال پی ایس ایل سے 3 ملین آمدنی ہوئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق کپتان یونس خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی سے ناراض ہوگئے
  نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ وہ قائمہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن کے معاملات میں نہ کبھی دخل اندازی کی نہ کبھی اپنی من مانی کی جو بھی کیا ہمیشہ میرٹ پر کیا اور کسی کی سفارش کو نہیں مانا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا،فواد عالم کی منتخب سکواڈ کو مبارکباد
  چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ بھارت کے خلاف مقدمے پر فیصلہ اکتوبر تک آجائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: " فواد عالم کو ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے"،وسیم اکرم