پنجاب سے ن لیگ کہیں نہیں گئی، جماعتیں بدلنے والوں کا کچھ نہیں بنتا: سردار ایاز صادق

پنجاب سے ن لیگ کہیں نہیں گئی، جماعتیں بدلنے والوں کا کچھ نہیں بنتا: سردار ایاز صادق

لاہور: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پنجاب سے ن لیگ کہیں نہیں گئی، جماعتیں بدلنے والوں کا کچھ نہیں بنتا۔


سمن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی کا احتساب نہیں ہو رہا، جتنے لوٹے تحریک انصاف میں جانا چاہیں چلے جائیں، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی پنجاب میں کلین سوئپ نہیں کر پائے گی۔ نواز شریف نظریہ ہے اسکے نام پر الیکشن ہوگا اور ن لیگ کامیاب ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: عمران خان

 یہ خبر بھی پڑھیں: فضل الرحمان سب کے ساتھ فٹ ہو جاتے ہیں، وہ میرے ساتھ نہیں ہوسکتے: عمران خان

 انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل کر کے لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ تاریخ بتائے گی کہ جو لوگ غلط فیصلے کرتے ہیں ان کا کیا انجام ہوتا ہے۔ میں ان فیصلوں کی بات کر رہا ہوں جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ کچھ ادارے کر رہے ہیں۔ جو کوئی ادارہ اپنے دائرہ اختیار سے آگے نکلتا ہے اس کا حال کیا ہوتا ہے آپ سب کو اچھی طرح پتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کو غیر ملکیوں کے حوالے کرنیکا منصوبہ، بدلے میں کیا ملتا؟ جسٹس (ر) جاوید اقبال کے سنسنی خیز انکشافات