لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے سے روک دیا

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے سے روک دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کیلئے بری خبر، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے منع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان کی بجائے ناصر باغ میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیدیا اور اس حوالے سے تمام سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ بھی کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے رہنماوں کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت اجازت دے یا نہ دے جلسہ مینار پاکستان میں ہی ہو گا، اگر پارک کا ایک بھی پودا ٹوٹا تو ہم دس پودے لگا کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بارے میں عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں ملک بھر سے پارٹی رہنما اور کارکن شریک ہوں گے۔