قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی: انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی: انضمام الحق
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ امام الحق کا نام میرے چیف سلیکٹر بننے سے قبل بھی لیا جا رہا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی، فواد اچھا کھلاڑی ہے مگر گزشتہ 3 سال سے دیگر کھلاڑی ٹاپ پرفارمر ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا،فواد عالم کی منتخب سکواڈ کو مبارکباد
 یہ خبربھی پڑھیں: " فواد عالم کو ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے"،وسیم اکرم
 ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر اوسط پر ہی قومی ٹیم کے کیمپ میں طلب کیا گیا تھا لیکن نیٹ میں ہم نے سعد علی کو بہتر پایا اور کوچنگ اسٹاف نے ان کے حق میں متفقہ فیصلہ دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق کپتان یونس خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی سے ناراض ہوگئے
 واضح رہے کہ قومی ٹیم میں امام الحق کی شمولیت اور فواد عالم کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے پر انضمام الحق کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، پی ایس ایل کا احتساب ضرور ہونا چاہیے: نجم سیٹھی