اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام نہیں ہوگا تو معاملہ نیب کو بھیجا جا سکتا ہے: سپریم کورٹ

اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام نہیں ہوگا تو معاملہ نیب کو بھیجا جا سکتا ہے: سپریم کورٹ
کیپشن: فوٹو بشکریہ لاہور جو ایک شہر تھا فیس بک

اسلام آباد: اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس کی سماعت، سپریم کورٹ نے پنجاب کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری فنانس کو طلب کر لیا۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی ذاتی حیثیت میں طلب، تعمیراتی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو کو بھی اگلی سماعت پر طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوشن ٹیم کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ منصوبے پر کام نہیں ہوگا تو معاملہ نیب کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔