مستونگ، ٹرک اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

مستونگ، ٹرک اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق
کیپشن: جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو مسافر وین میں سوار تھے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر ایک مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو مسافر وین میں سوار تھے۔

متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی سے کوئٹہ جا رہا تھا اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

زخمیوں اور لاشوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔