سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری کام نہیں کرسکتے

سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری کام نہیں کرسکتے
کیپشن: اردو نیوز ۔۔۔

مکہ مکرمہ : وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی نے فاسٹ فوڈ کے مرکز میں سعودی خواتین کے ساتھ  غیر ملکیوں کو ملازم رکھنے پر 40 ہزار ریا جرمانہ عائد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ فوڈ کمپنی کے سینٹر میں وزارت صحت نے سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکیوں کو ملازم رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا وزارت محنت کے ترجمان کا  خالد اباالخیل کا کہناہے کہ قانون کے مطابق سعودی خواتین کو ملازمت فراہم کرنے سے قبل اس امر کی یقین دہانی کرائی جانی ضروری ہے ۔ تاکہ سعودی خؤاتین یکسو ہو کر کام کرسکیں ،

سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری کسی بھی صورت کام نہیں کر سکتے ۔ورنہ مالک کو بھاری جرمانہ بھگتناپڑ سکتاہے ۔