پشاور آپریشن مکمل ہو گیا، دہشتگردوں کی شناخت جاری ہے، آئی ایس پی آر

پشاور آپریشن مکمل ہو گیا، دہشتگردوں کی شناخت جاری ہے، آئی ایس پی آر
دہشتگردوں کے زیر قبضہ مکان کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر آفیشل ویب سائٹ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک آرمی اور پولیس نے حیات آباد میں مشترکہ آپریشن کیا۔ گزشتہ رات شروع ہونے والے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی شہید، ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دہشتگردوں کے زیر قبضہ مکان کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے اے ایس آئی کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔