ورلڈ کپ کا بڑا امتحان، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہو گا

ورلڈ کپ کا بڑا امتحان، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہو گا
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر

اہور: ورلڈ کپ کا بڑا امتحان، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 23 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، ناکام ہونیوالے پلیئرز کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔


ورلڈ کپ سے پہلے فٹنس کا معائنہ ، ٹیسٹ میں محمد رضوان سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔ شان مسعود اور حسن علی دوسرے نمبر پر رہے، کپتان سرفراز اور محمد عامر کے بعد شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور دیگر بھی کامیاب ہوگئے۔

عماد وسیم، محمد حسنین، عابد علی اور یاسر شاہ کو دوسرا موقع دیا جائیگا۔ عالمی کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہو گا۔