سونم کپور نے کرینہ کپور کا بڑا راز افشاکر دیا

سونم کپور نے کرینہ کپور کا بڑا راز افشاکر دیا
بشکریہ انسٹا گرام

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور میں کافی عرصے سے گہری دوستی پائی جاتی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق، کرینہ کپور جن کا شمار بالی وڈ کی مشہور ترین اداکاراﺅں میں شمار کیا جاتا ہے،ان کی اور سونم کپور کی دوستی کافی گہری ہے ،جبکہ ان دونوں اداکاراﺅں نے 2018 میں ایک ساتھ فلم ویرے دی ویڈنگ میں بھی کام کیا ہے۔

حال ہی میں ایک شو کے دوران سونم کپور سے کرینہ کپور کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کرینہ کپور اپنے اصل نام کی بجائے ایک فرضی نام سے سوشل میڈیا استعمال کرتی ہیں۔