مسلم لیگ ن ،مرکز اور صوبے میں فارورڈ بلاک بن گئے

مسلم لیگ ن ،مرکز اور صوبے میں فارورڈ بلاک بن گئے
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور :تحریک انصاف کے مرکزی رکن شوکت بسرا نے ن لیگ میں مر کز ار صوبے میں فاورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کر دیا ۔

پنجاب میں 20اراکین اسمبلی ن کی پالیسیوں سے الگ ہو چکے ہیں ،منگل کے روز شوکت بسرا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اندر فاورڈ بلاک بن چکے ہیں اور جلد فاورڈ بلاک کے ارکان باضابطہ اعلان کرینگے ۔

مرکز میں بیس سے پچیس ارکان قومی اسمبلی فاورڈ بلاک میں شامل ہیں ،پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کے بیس کے قریب ایم پی اے فاورڈ بلاک بنا چکے ہیں ،بہاولنگر سے ایم پی اے ارشد لیڈر بھی اس فاورڈ بلاک میں شامل ہیں ۔

تاہم ابھی تک ن لیگ اور تحریک انصاف کے ترجمان کی طرف سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ۔