روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنیوالے میزائل کا تجربہ کر لیا، امریکا

روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنیوالے میزائل کا تجربہ کر لیا، امریکا
کیپشن: روسی میزائل زمین سے براہ راست سٹیلائٹ تباہ کر سکتا ہے، امریکی اسپیس کمانڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی اسپیس کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔امریکی اسپیس کمانڈ کے چیف جنرل ریمنڈکے دعوی کے مطابق روسی میزائل زمین سے براہ راست سٹیلائٹ تباہ کر سکتا ہے۔

جنرل ریمنڈ نے کہا کہ امریکا کسی بھی قسم کی جارحیت کو روکنے کے لیے تیار اور پرعزم ہے، ہم اپنے اتحادیوں اور امریکی مفادات کا دفاع کریں گے۔

امریکی اسپیس کمانڈ کے مطابق روسی میزائل سسٹم زمین کے نچلے مدار میں مصنوعی سیارے کو تباہ کر سکتا ہے۔