پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدستور بہتری آ رہی ہے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدستور بہتری آ رہی ہے

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدستور بہتری آ رہی ہے اور کاروبارمیں آج بھی ملا جُلا رجحان موجود ہے۔

100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 242 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ابتدا میں انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 31 ہزار 16 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم بعد ازاں 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

رپورٹ فائل ہوتے وقت انڈیکس 89 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31 ہزار 331 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 43,177,399 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,324,782,673 بنتی ہے۔