وفاقی حکومت نے کورونا کے خلاف بروقت اقدامات نہیں کیے، قمر زمان کائرہ

وفاقی حکومت نے کورونا کے خلاف بروقت اقدامات نہیں کیے، قمر زمان کائرہ
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے تنقید اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے خلاف بروقت اقدامات نہیں کیے، صوبوں کو وسائل بھی نہیں دیئے جا رہے۔


تفصیلات کے مطابق ،سابق وفاقی وزیر  قمر زمان کائرہ نے  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ روز مراد علی شاہ نے نام لے کر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اچھے الفاظ میں ان کا ذکر کیا لیکن حکومتی ترجمانوں نے ان پر یلغار کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے جذبے کو ترجمانوں نے خراب کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں، یہ سیاست ہے،سیاست نہ کریں جہالت ہے۔ سیاست نہ کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیاست کا وطیرہ فاشزم ہے۔ وزیراعظم سندھ حکومت اور ٹرمپ اپنے گورنر کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کیں لیکن وفاقی حکومت نے بروقت حفاظتی اقدامات نہیں کیے۔ تفتان بارڈر پر بہتر حفاظتی اقدامات کیے جاتے تو صورتحال بہتر ہوتی۔