پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
کیپشن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
سورس: file

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کو سیریز جیتنے جبکہ جنوبی افریقا کو برابر کرنے کیلئے اس میچ میں کامیابی ضروری ہے۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا۔پاکستان کو یہ سیریز بھی اپنے نام کرنی ہے تو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے اور اگر جنوبی افریقا میچ جیت گئی تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں البتہ ہوم ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ سینچورین میں جس وکٹ پر آخری میچ کھیلا جائے گا اُس پر بڑا اسکور متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

ادھر پاکستانی ٹیم سیریز ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقا سے براہ راست زمبابوے کے دار الحکومت ہرارے روانہ ہوجائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم زمبابوےسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔