ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس بحال

ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس بحال
کیپشن: ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس بحال
سورس: file

اسلام آباد: ملک بھر  سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا جن سروسز کو بند کیا گیا تھا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

ملک بھر میں تین بجے چار گھنٹے تک بند کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔