ڈاکٹر قبلہ ایاز دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر

ڈاکٹر قبلہ ایاز دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر
کیپشن: ڈاکٹر قبلہ ایاز دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر قبلہ آیاز کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ  دیگر ممبران میں حافظ محمد طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر، مولانا نسیم علی شاہ، سید محمد حبیب عرفانی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 228 اسلامی نظریاتی کونسل کے بارہ ممبران اور چیئرمین کا تقرر کیا ہے۔ دیگر ممبران میں حافظ محمد طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر، مولانا نسیم علی شاہ، سید محمد حبیب عرفانی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیرزادہ جنید امین، محمد حسن حبیب الرحمن، مولانا حمید الحق حقانی، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ بنا دیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں متعدد وزرا کی وزارتیں تبدیل کردی گئی ہیں۔ حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لیکر شوکت ترین کو سونپ دیا گیا ہے۔ حماد اظہر سے وزرات خزانہ کا چارج واپس لیکر انہیں توانائی کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے ،،جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب کو اقتصادی امور کا چارج دے دیا گیا ہے۔

سابق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چودھری کو وزیر اطلاعات ونشریات بنادیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو فواد چوہدری کی جگہ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔