پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا: فواد چوہدری

پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا: فواد چوہدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث درجنوں لوگوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ نادرا، سیف سٹی لاہوراوردیگراداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوزکے ذریعے نشاندہی کررہا ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کر لئے گئے ہیں اوران کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹرکرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔
ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور پولیس پر تشدد کے واقعات کے بعد کیا گیا اور اب پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔