چوتھا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چوتھا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

سینچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رﺅف شامل ہیں۔ 
جنوبی افریقہ کی قیادت ہینرچ کلاسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرم، یانامن ملان، ریسی وینڈرڈوسن، ویان مولڈر، جارج لینڈے، اینڈیل فیلوک وائیو، سیساندا مگالا، بورن فورچون، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی شامل ہیں۔