طلباء کو آن لائن پڑھائی میں مشکلات کا سامنا ، تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن کھولنے کی تجویز

 طلباء کو آن لائن پڑھائی میں مشکلات کا سامنا ، تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن کھولنے کی تجویز
کیپشن: Students face difficulties in studying online, educational institutions proposed to open 2 days a week
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے  این سی او سی کے اگلے  اجلاس میں ہفتہ میں دو دن سکول کھولنے کی تجویز پیش کروں گا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز   آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کی قیادت میں نجی تعلیمی اداروں کے وفد نے  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر  اسد عمر نے کہا کہ سکولوں کی مسلسل بندش سے طلباء کے مسائل اور تعلیمی نقصان کاا احساس ہے۔ آن لائن طریقے سے تعلیم  کے خاطر خواہ نتائج نہیں مل سکتے ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کم ازکم ہفتے میں دو دن فزیکل کلاسز کا ہو نا ضروری ہے کورونا کی وجہ سے طلباء کا پہلے ہی کافی تعلیمی نقصان  ہو گیا ہے  لہذا ہفتے میں دو دن فزیکل کلاسز ہونا ضروری  ہے۔جس کیلئے این سی او سی کے اجلاس میں خود تجویز پیش کروں گا۔

ا

ن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا ءکے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل بھی  حل کرانے کے لئے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔