اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی مہندی کی تصاویر شئیر کر دیں

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی مہندی کی تصاویر شئیر کر دیں

ممبئی:مشہور  بھارتی اداکار رنبیر کپور کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی  بالی ووڈ  اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی مہندی اور رنبیر کپور کیساتھ  دلکش تصاویر شئیر کردیں۔


 عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہندی کا دن بہت ہی خوبصورت تھا، جس میں میرے سارے گھروالے اور دوست سب ساتھ تھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ اس موقع پر لڑکے والوں کی طرف سے سرپرائز پرفارمنس دی گئی یہاں تک کہ میرے پسندیدہ گلوکار آیان نے گانا گنگنایا۔‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں  شوہر  رنبیر کپور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مسٹر کپور اس سب کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔‘

f00e8ec5af328c656b0433dc01e42dfa

واضح رہے کہ عرصہ دراز سے  قیاس آرائیوں اور افواہوں کے بعد  بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

e211520b5b08adce2a717101b40f9f3a

مصنف کے بارے میں