لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو اجلاس آج ہی ہو گا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ چودھری پرویز الہی صاحب! یہ گجرات نہیں جہاں آپ اپنی من مرضی کریں ۔ یہ پنجاب اسمبلی ہے اور یہاں آئین اور قانون سے کام ہوگا ۔
https://twitter.com/DostM_Mazari/status/1515261708859629573
واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کیلئے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چودھری پرویز الہٰی کے اکسانے پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے دوست محمد مزاری پر تشدد کیا ۔
بعدازاں سیکورٹی نے دوست محمد مزاری کو ایم پی ایز کے تشدد سے بچایا اور اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا ۔