ایوان میں پولیس تعینات کی جائے :  ڈپٹی سپیکر کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط

ایوان میں پولیس تعینات کی جائے :  ڈپٹی سپیکر کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط
سورس: File

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر آفس میں ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن کی آمد ہوئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔ 

ڈپٹی سپیکر کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے دوران ایسی کسی بھی کارروائی کےلئے سول کپڑوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی عمر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور شجاع نواز نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔  ہائی کورٹ کے حکم پر اجلاس کی صدارت کی تھی لیکن حکومتی ارکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈپٹی سپیکر کا کہنا ہے کہ مجھے زودوکوب کرکے اجلاس میں امن و امان کو سبوتاژ کیاگیا۔ تشدد میں ملوث ارکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں