پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر ہنگامہ ، پرویز الہٰی کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا، ڈپٹی سپیکر پر تشدد کرنے والے 5 حکومتی ایم پی اے گرفتار 

پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر ہنگامہ ، پرویز الہٰی کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا، ڈپٹی سپیکر پر تشدد کرنے والے 5 حکومتی ایم پی اے گرفتار 
سورس: File

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوتے ہی ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ہے۔ پولیس نے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کرنے والے  پی ٹی آئی کے 5 ایم پی ایز کو گرفتار کرلیا  ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں عمر تنویر،  واثق عباسی،  اعجاز جازی، ندیم قریشی اور تیمور احمد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی سپیکر نے پولیس کو سارجنٹ ایٹ آرمز کے اختیارات دیدیے گئے ۔ پولیس ایوان میں داخل ہوئی تو حکومتی ارکان  نے شور شرابا کیا ۔ ہاتھا پائی کے دوران بعض اراکین کے کپڑے پھٹ گئے ۔ 

مصنف کے بارے میں