نئی حکومت نے آتے ہی اپنے پیاروں کو نوازنا شروع کر دیا

pakistan establishment division

لاہور:نئی حکومت نے آتے ہی اپنے پیاروں کو نوازنا شروع کر دیا، مسلم لیگ ن کے ایک سینئررہنما اور متوقع وزیر کی ہمشیرہ کو پرکشش عہدہ پر تعینات کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کامرس ڈویژن میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر کام کرنے والی گریڈ 21 کی عائشہ حمیرا چوہدری کو  ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی تعینات کردیا گیا ۔

سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی افسر کی پہلے اس طرح کوئی مثال نہیں ملتی ،اس طرح کی تعیناتی صرف ڈی ایم جی گروپ کے افسر کی ہی کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عائشہ حمیرا چوہدری مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما اور متوقع وفاقی وزیر کی سگی ہمشیرہ ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کے تبادلہ اور نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔