اسلام آباد :وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد :وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد :وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور  اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے  جہاں  ہائی لکس ریوو   نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ہائی لکس ڈالے میں 5 افراد سوار تھے ۔پولیس  کا کہنا ہے کہ  مفتی عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ  زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جان کی بازی ہار گئے ۔

 
پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈالے میں سوار افراد کو  کو حراست میں لے لیا  گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی میت ان کے آبائی علاقے  تاجبی خیل  روانہ کر دی گئی ہے ،   ان کی نماز جنازہ آج دوپر دو بجے ادا کی جائے گی  

ذرائع کے مطابق  ان کے آبائی علاقے کا راستہ خراب کافہ خراب ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو نماز جنازہ میں شامل ہونے میں مشکلات پیش آرہی ہیں  ،ان کے آبائی گاوں تاجبی خیل میں 3 ماہ سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے۔


خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں