پنجاب کی نگران حکومت کے 90 روز مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کا صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ

 پنجاب کی نگران حکومت کے 90 روز مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کا صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب میں پرویز الہٰی حکومت تحلیل ہونے کے 90 روز مکمل ہو گئےمگر تاحال انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا  جس پر پی ٹی آئی نے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  پنجاب  نگران حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد  پی ٹی آئی  کی جانب سے   صدر مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا  گیا  ہے ۔

خط تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر فواد چودھری  صدر مملکت کو بھیجوائیں گے، خط کے متن کے مطابق پنجاب میں الیکشن کمیشن نے  محسن نقوی کی نگران حکومت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے قائم کی تھی، محسن  نقوی کی نگران حکومت کی آئینی مدت 22 اپریل کو مکمل ہو جائے گی،  تحریک انصاف اس معاملے پر خود بھی عدالت عظمیٰ سے استدعا کرے گی۔

  فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  22اپریل کے بعد محسن  نقوی اور انکی کابینہ کے تمام اقدامات غیر آئینی و قانونی ہونگے۔

مصنف کے بارے میں