عید کی نماز پڑھنے والوں پر جمعہ کی نماز پڑھنا واجب نہیں: سعودی سرکاری علما کا فتویٰ

عید کی نماز پڑھنے والوں پر جمعہ کی نماز پڑھنا واجب نہیں: سعودی سرکاری علما کا فتویٰ
سورس: File

ریاض : سعوی عرب کی اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت نے مساجد کے اماموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس کے رہنما اصولوں پر عمل کریں جو مذہبی فتویٰ  کے مطابق جاری کیے گئے ہیں، جس کا اعلان علمی تحقیق اور افتا کی مستقل کمیٹی نے کیا ہے۔ 

علمی تحقیق اور افتا کی مستقل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ کے مطابق نماز عید میں شرکت کرنے والوں پر جمعہ کی نماز ادا کرنا واجب نہیں ہے۔ "جو شخص عید کی نماز میں حاضر ہوا، اسے جمعہ کی نماز میں شرکت نہ کرنے کی اجازت ہے، اور وہ ظہر کی نماز ظہر کے وقت پڑھے گا۔ وزارت نے حال ہی میں افتا کے حکم کے حوالے سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا کہ جو لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے کا عزم رکھتے ہیں، وہ نماز پڑھ سکتے ہیں اور یہ ایک بہتر آپشن بھی ہے۔

کمیٹی نے قرار دیا کہ اگر کوئی شخص نماز عید ادا کرنے میں ناکام رہا تو وہ اس رعایت کو استعمال کرنے کا حقدار نہیں ہے۔ اس پر جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہے اور صرف اس صورت میں رخصت ہو گی جب جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے اہل ایمان کی تعداد کافی نہ ہو۔ ایسی صورت میں اسے ظہر کی نماز پڑھنی چاہیے۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ  یہ کہنا کہ نماز عیدین کے لیے نماز جمعہ اور ظہر کا پڑھنا ضروری نہیں  غلط ۔ اور یہ سنت نبوی کے خلاف ہے۔ ایسا کرنے والا درحقیقت بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے خدا کی طرف سے مقرر کردہ واجبات میں سے ایک کو چھوڑ رہا ہے۔ وزارت کے سرکلر نے کمیٹی کے فتویٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عید کی نماز میں شریک ہوئے ان کے لیے ظہر کی نماز ادا کرنا واجب ہے اگر جمعہ کی نماز نہیں۔ عید کی نماز پڑھنے والے جمعہ یا ظہر میں سے ایک نماز پڑھیں گے۔ دونوں نہیں چھوڑ سکتے۔ 

مصنف کے بارے میں