کلثوم نواز کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کا انکشاف

کلثوم نواز کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کا انکشاف

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے خلاف حیدرآباد میں دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق دہشت گردی کے مقدمے کی ایف آئی آر حیدرآباد کے کینٹ تھانے میں سال 2000ءمیں درج ہوئی تھی۔جس میں صدرمملکت ممنون حسین اور تہمینہ دولتانہ کا نام بھی ملزمان میں شامل ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئیے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو سترہ اگست کو طلب کرلیا ۔