ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام دنیا کیلئے خطرناک ہے،ہیڈرنوئرٹ

ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام دنیا کیلئے خطرناک ہے،ہیڈرنوئرٹ

واشنگٹن: ترجمان امریکی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام دنیا بھرکےلیےخطرناک ہے۔ترجمان کا کہناہے کہ ایران کے ساتھ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں ۔ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمدنہیں کررہا ۔ٹرمپ انتظامیہ ایران سے متعلق خطرات کے مقابلے کیلئے پرعزم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی دفترخارجہ ہیڈر نوئرٹ نے پریس بریفنگ میں کہا افغانستان میں شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔خراب حالات کی وجہ طالبان ہیں ۔پرتشدد واقعات میں خواتین او ربچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

امریکا کے پاس افغانستان سےمتعلق بہت سے آپشنز ہیں۔ ہیڈر نوئرٹ نے کہا افغان پالیسی میں تمام آپشن پر غور کیا جارہا ہے ۔تاہم افغانستا ن سے امریکی فوج کے انخلا پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔

چین اور بھارت سے متعلق ہیڈر نوئرٹ نے کہا دونوں ممالک کو اختلافات کے خاتمے کیلئے مل کر بیٹھنا چاہیے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں