عمران نے 2 مزید وکٹیں گرا دیں، شفقت اور افتخار رسول تحریک انصاف میں شامل

عمران نے 2 مزید وکٹیں گرا دیں، شفقت اور افتخار رسول تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ دونوں رہنماؤں نے این اے 135 سمیت شیخوپورہ بھر میں تحریک انصاف کو تنظیمی طور پر مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر گھمن برادران کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ کرپشن اور ظلم کی دلدل سے نکلنے کیلئے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے جبکہ پنجاب کے عوام آئین اور ریاست پاکستان کیخلاف شرمناک حملہ پسپا کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں