مشہور مصور بشیر کنور 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور مصور بشیر کنور 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سیالکوٹ: صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنور 76 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ محلہ تلواڑہ مغلاں میں کرایے کے مکان میں رہائش پذیر بشیر کنور نے فن مصوری اپنے والد محمد اکبر بمبئی والے سے سیکھا۔ رابطہ عالم اسلامی نظریاتی کونسل کے لوگو بنائے۔ پاک و ہند کے بیشتر اخبارات اور میگزین کے ٹائٹل تیار کیے۔


بشیر کنور نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے پہلے کنونشن میں ذوالفقار علی بھٹو کو تلوار پیش کی جو بعد میں پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان رہی۔ انھوں نے دال کے دانے پر خانہ کعبہ، مسجد نبوی بنائی اور چاول پر کلمہ طیبہ تحریر کیا۔ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ، سابق گورنر پنجاب ذوالفقار علی کھوسہ، سابق اسپیکر امیر حسین نے بھی انھیں گولڈ میڈل اور دیگر اسناد سے نوازا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں